15 نومبر سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کتنی کمی کا امکان ہے ؟ پاکستانیوں کیلئے خوشخبری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل سستا ہو نے کا امکان ہے ۔
نجی ٹی وی" سماء نیوز" کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 15 نومبر سے 8 سے 10 روپے فی لیٹر تک کی کمی کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ آئل کی قیمت جولائی کے بعد 4 فیصد کم ہو کر کم ترین سطح 78 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے۔ ملک میں پیٹرول کی قیمت283.38 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت303.18 روپے ہے۔دوسری جانب روپے کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں 6 روپے کی کمی ہوئی جو 280 روپے سے کم ہو کر 286 روپے پر آ گئی ہے


0 Comments:
Post a Comment
Subscribe to Post Comments [Atom]
<< Home