آسٹریلیا 8 ویں مرتبہ ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب
جنوبی افریقہ ایک مرتبہ پھر سیمی فائنل میں ہمت ہار گیا، کینگروز نے کولکتہ کا معرکہ سر کر لیا
کولکتہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 نومبر 2023ء ) آسٹریلیا 8 ویں مرتبہ ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب، جنوبی افریقہ ایک مرتبہ پھر سیمی فائنل میں ہمت ہار گیا، کینگروز نے کولکتہ کا معرکہ سر کر لیا۔ آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا گیا ہدف 48 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ 62 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ جنوبی افریقہ کیجانب سے تبریز شمسی 2 وکٹیں حاصل کر کے نمایاں رہے۔کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 213 رنز کا ہدف دیا ۔ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والے پروٹیز کے اوپنر ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، ٹیمبا باووما مچل اسٹارک کے پہلے ہی اوور میں بغیر کوئی رنز بنائے صفر پر آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد کوئنٹن ڈی کاک 14 گیندوں پر3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ، مچل اسٹارک نے صرف 10 رنز پر ایڈن مارکرم کا شکار کرلیا
راسی وین ڈیر ڈسن 6 رنز پر ہیزل وڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ پانچویں وکٹ پر ڈیوڈ ملر اور ہینرک کلاسن نے 95 رنز جوڑے، 119 کے مجموعے پر کلاسن ٹریوس ہیڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے جبکہ اگلی ہی گیند پر ہیڈ نے مارکو یانسین کو بھی چلتا کیا۔ ڈیوڈ ملر نے ذمہ درانہ بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار سنچری کی اور اختتامی اوورز میں 101 رنز کی اننگز کھیل کر وہ بھی پویلین لوٹے۔اس کے علاوہ کوئٹزی 19، مہاراج 4 اور رباڈا 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ یوں پوری جنوبی افریقی ٹیم 49.4 اوورز میں 212 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، ہیزل ووڈ اور ٹریوس ہیڈ نے 2،2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔ قبل ازیں جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان ٹمبا باؤما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے میچ میں کامیابی سمیٹیں اور ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کریں۔
اس موقع پر آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے تاہم کوشش کریں گے افریقی ٹیم کو جلد آؤٹ کرکے فتح سمیٹیں۔ دونوں ٹیموں نے پلئینگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے، جنوبی افریقی ٹیم میں لنگی نگیڈی کی جگہ تبریز شمسی جبکہ آسٹریلوی اسکواڈ میں مارکس اسٹوئنس کی جگہ مارنس لبوشین کی واپسی ہوئی ہے۔ آسٹریلیا کا اسکواڈ کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، ٹریوس ہیڈ، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبشگن، جوش انگلیس، مارنس لبوشین، شان ایبٹ، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ پر مشتمل تھا جب کہ جنوبی افریقا کا اسکواڈ کپتان، ٹمبا باؤما، ایڈن مارکرم، کوئنٹن ڈی کوک، راسی وین ڈیر ڈوسن، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا اور تبریز شمسی پر مشتمل تھا


0 Comments:
Post a Comment
Subscribe to Post Comments [Atom]
<< Home