ایم کیو ایم مرکز آمد پر لیگی رہنما کا موبائل کھوگیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں مسلم لیگ (ن) کے وفد کی ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز آمد پر لیگی رہنما کا موبائل فون کھوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد آمد پر مسلم لیگ (ن) کے اسد عثمانی کا موبائل فون گم ہوا،ذرائع مسلم لیگ( ن) کا کہنا ہے کہ موبائل فون تاحال مل نہیں سکا۔
بہادرآباد میں ہونے والی ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفیٰ کمال، نسرین جلیل، امین الحق اور دیگر شریک تھے جبکہ لیگی وفد میں سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، بشیر میمن، نہال ہاشمی، کھیل داس کوہستانی اور علی اکبر گجر، اسد عثمانی بھی شامل تھے


0 Comments:
Post a Comment
Subscribe to Post Comments [Atom]
<< Home