Friday, November 10, 2023

بابر اعظم کا وطن واپسی کے بعد کپتانی سے مستعفی ہونے کا امکان: ذرائع


لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 نومبر 2023ء ) جمعہ کو باخبر ذرائع نے انکشاف کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور سابق کرکٹرز کے رویے سے مایوس بابر اعظم بھارت سے واپسی کے بعد وائٹ بال کرکٹ کی کپتانی سے دستبردار ہونے کا امکان ہے۔ جاری آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران پاکستانی ٹیم ڈیلیور کرنے میں ناکام رہی ہے ، گرین شرٹس میگا ایونٹ سے باہر ہونے کے دہانے پر کھڑے ہیں۔

’جیو نیوز‘ کے ذرائع کے مطابق 29 سالہ کھلاڑی پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجہ اور اپنے قریبی لوگوں سے مشاورت کرتے ہوئے اپنے مستقبل کے حوالے سے رہنمائی حاصل کر رہے ہیں۔ آج کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں ٹریننگ کے دوران بابر اعظم نے رمیز راجہ سے مشورہ طلب کیا۔ کپتان کے طور پر برقرار رہنے کا فیصلہ ان کی وطن واپسی پر مشاورت سے ہو گا۔


0 Comments:

Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]

<< Home