ملک بھرمیں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
اب تک 30ہزار780 کلوگرام منشیات برآمد کرکے 400 سے زائد ملزموں کو گرفتارکر گئے گئے-
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2023ء) ملک بھر میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، یکم ستمبر سے منشیات کے خلاف جاری آپریشن کے دوران اب تک 30ہزار780 کلوگرام منشیات برآمد کرکے 400 سے زائد ملزموں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
نگران حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملکی سالمیت اور نوجوانوں کے محفوظ مستقبل کے لیے منشیات کے خلاف بھر پور کارروائی کر رہی ہیں، ماہ اکتوبر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر سے 2500 کلو منشیات ضبط کرکے 70 سے زائد گرفتاریاں کی گئیں،آپریشن کے دوران بلوچستان اور سندھ سے 1200 کلو منشیات بر آمد ہوئی، گلگت بلتستان سے 700 کلو، خیبر پختونخوا سے 400 کلو اور پنجاب سے 150 کلو منشیات ضبط کی گئی، پنجاب سے 120کلوچرس، 6 کلو ہیروئن، 3 کلو میتھ اور 10 کلو افیم بھی برآمد ہوئی ہے، خیبرپختونخوا سے 320 کلو چرس، 10 کلو ہیروئن، 20 کلو افیم اور 12 کلو میتھ برآمدہوئی،سندھ سے 5 کلو ہیروئن، 530 کلو چرس اور 15 کلو میتھ برآمدکی گئی، بلوچستان سے 450 کلو چرس، 5 کلو ہیروئن اور 25 کلو افیم برآمدہو چکی ہے، منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن میں پنجاب سے 25, سندھ سے 10، بلوچستان سے 10


0 Comments:
Post a Comment
Subscribe to Post Comments [Atom]
<< Home