غزہ پر مسلم دنیا کا رویہ اور اقوام متحدہ کی بے کسی باعث تشویش ہے: ایچ آر سی پی
انسانی حقوق کمیشن پاکستان(ایچ آر سی پی) نے غزہ میں تسلسل سے جاری بمباری پر گہری تشویش کا اظہارکیا ہے
انسانی حقوق کمیشن پاکستان نے غزہ کی صورتحال پر اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کا غزہ میں شہری آبادی کو ختم کرنے کا ارادہ ناقابل قبول ہے۔
ایچ آرسی پی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ اسرائیل غزہ میں 4 ہزار سے زائد بچوں کو شہید کر چکا ہے اور وہ غزہ میں جان بوجھ کر اسپتالوں اور پناہ
گزین کیمپوں کو نشانہ بنا رہا
انسانی حقوق کمیشن پاکستان کے اعلامیے میں کہا گیا کہ مغرب اور مسلم دنیا کا رویہ آنے والے مہینوں میں دنیا کے منظر نامے کا تعین کرے گا۔
ایچ آر سی پی نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے ،عالمی برادری دیرپا امن کیلئے حکمت عملی تیار کرے ،خطےمیں انسانی حقوق کے دفاع کیلئے سرگرم افراد سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔
ایچ آر سی پی کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کیلئے سرگرم افراد اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔


0 Comments:
Post a Comment
Subscribe to Post Comments [Atom]
<< Home